ابنا: وال اسٹریٹ جنرل نے نقل کیا ہے کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کتھرین اشٹائن نے ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری سعید جلیلی کے خط کے جواب میں کہا ہے کہ گروپ 1+5 نے ایران کے ساتھ ایٹمی معاملے پر مذاکرات کے لئے آمادگی کا اظہار کیا ہے۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے کہا کہ ایران کے پرامن جوہری پروگرام پر چھ بڑی عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان نئے سرے سے مذاکرات شروع کرنے پر رضا مندی ہوگئی ہے۔اشٹائن کے مطابق انہوں نے سلامتی کونسل کے پانچ اراکین اور جرمنی کی جانب سے ایرانی خط کا جواب دے دیا ہے۔ تاہم جگہ اور وقت کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔
ایرانی مذاکرات کار سعید جلیلی نے گزشتہ ماہ خط بھیجا تھا جس میں مذاکرات کی تجویز دی گئی تھی۔ایران نے بارہا کہا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی نگرانی میں جاری ہے جو بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے اور ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لئےہے۔ ......./169